7 دسمبر، 2023، 11:39 AM

بلیسٹک میزائل سے صہیونی تنصیبات کو نشانہ بنایا، یمنی فوجی ترجمان

بلیسٹک میزائل سے صہیونی تنصیبات کو نشانہ بنایا، یمنی فوجی ترجمان

جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فوج نے صہیونی تنصیبات کو بلیسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی فوج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے ایلات کے قصبے ام الرشراش میں واقع صہیونی فوجی تنصیبات پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یمنی مسلح افواج بحیرہ احمر اور خلیج عدن سے اسرائیلی کشتیوں کو گزرنے نہیں دیں گی۔

یحیی سریع نے غزہ میں صہیونی جارحیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک غزہ کے خلاف صہیونی حملے بند نہ ہوں، ہمارے حملے بھی جاری رہیں گے۔

یاد رہے کہ یمنی فوج نے اسرائیلی نتصیبات پر میزائل حملوں کے علاوہ بحیرہ احمر میں صہیونی حکومت کی زیرملکیت کشتیوں پر بھی قبضہ کیا ہے۔

News ID 1920412

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha